جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم پر بھارتی فوج اور سکھوں کی توہین کا الزام لگایا اور فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مونٹی پنیسر فلم لال سنگھ چڈھا میں سکھوں اور ہندوستانی فوج کی تصویر

کشی سے خوش نہیں ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔عامر خان کی فلم مختلف نوعیت کے تنازعات میں گھر گئی ہے، لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر پہلے دن صرف ساڑھے 11کروڑ کمانے میں کامیاب رہی۔ریلیز سے پہلے ہی مختلف حلقوں کی طرف سے فلم کے بائیکاٹ کی آواز سنائی دے رہی تھی، اب ریلیز کے اگلے ہی دن لال سنگھ چڈھا ایک اور تنازع کی زد میں آگئی ہے۔سابق انگلش اسپنر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فاریسٹ گیمپ امریکی فوج کے تناظر میں درج تھا کیونکہ انہیں ویت نام جنگ میں کم ذہین لوگوں کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ اس فلم میں عامر خان نے بے وقوف شخص کا کردار نبھایا ہے، جیسا کے فاریسٹ گیمپ میں تھا، یہ بھارتی فوج اور سکھوں کی سراسر بے عزتی ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں مونٹی پنیسر نے بھارتی فوج کے مختلف ایوارڈز کے نام اور ان کی تعداد لکھی ہے اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا کا استعمال کیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…