منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آزادی صحافت کی دعویدار حکومت نے 4 ہزار صحافیوں کا معاشی قتل کر ڈالا رانا ثنا اللہ کی وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق آزادی صحافت کی دعویدار حکومت نے بیک جنبش قلم 4 ہزار سے زائد صحافیوں کا معاشی قتل کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا ہے

اور ہزاروں کارکنوں کا روزگار ختم کرکے انہیں گھر بھیج دیا ہے۔حکومت نے شوکاز دیے بغیر اے آر وائی نیوز کی این او سی کینسل کی ہے جس کے بارے میں قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر شوکاز دیے این او سی کینسل نہیں کی جاسکتی۔صحافتی تنظیموں، قانونی ماہرین نے حکومت کے اس انتہائی اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کی میڈیا کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ یہ وقت بھی گزر جائیگا لیکن سیاہ فیصلے ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ اعتزاز احسن اور بابر اعوان نے حکومت کا فیصلہ توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے اس اقدام سے چینل کو بند نہیں کیاجاسکتا۔صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے این او سی منسوخی کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں میڈیا ورکرز کے خاندانوں کا چولہا بند کیا جا رہا ہے۔ ملک بھرمیں صحافی اس اقدام کیخلاف بھرپور احتجاج کرینگے۔ماہر قانون صفدر شاہین نے کہا کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے سے کسی کی آواز نہیں دبائی جا سکتی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ جیسے لوگوں کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…