پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

datetime 12  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق جنرل باجوہ نے منعقد ہونے والی سوورین پریڈ فار

کمیشنگ کورس 213 میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کی، سینڈہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں منعقد تقریب میں درجنوں ممالک کے فوجی سربراہان بھی شریک تھے۔پریڈ میں جنرل باجوہ کے ساتھ ڈی جی، آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر اور ملٹری اتاشی کرنل رانا آصف خان بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ رائل ملٹری اکیڈمی کی بنیاد 1741 میں وْلچ میں آرٹلری اور انجینئرز کی تربیت کے لیے قائم کی گئی تھی، دوسری جنگ عظیم کے بعد رائل ملٹری اکیڈمی اور رائل ملٹری کالج کو ضم کرکے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ قائم کردی گئی،سینڈہرسٹ میں پہلی کمیشنگ پریڈ 14 جولائی 1948 کو منعقد ہوئی تھی۔اس اکیڈمی سے تربیت مکمل کرنے والوں میں 208 برٹش کیڈٹس کے علاوہ 26 ممالک کے 41 انٹرنیشنل آفیسرز کیڈٹس بھی شامل تھے۔وزارت دفاع کے مطابق سی سی 213 میں تربیت مکمل کرنے والوں میں پاکستانی کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…