بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کا کوئی چھوٹا یا بڑا عہدیدار شہبازگل کاپتا کرنے نہیں آیا نہ ہی کسی فیملی ممبر نے بھی ان کیلئے پولیس سے کوئی رابطہ کیا،پولیس ذرائع

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کا کوئی عہدیدار پولیس حراست میں موجود شہباز گل کا حال احوال پوچھنے نہیں آیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ پارٹی کا کوئی چھوٹا یا بڑا عہدیدار تاحال شہبازگل کاپتا کرنے نہیں آیا ،پی ٹی آئی قیادت نے بھی اب تک شہباز گل سے ملاقات کی کوئی کوشش نہیں کی۔

پولیس حکام کے مطابق شہباز گل کے خاندان سے ان کے پیچھے ابھی تک کوئی نہیں آیا اور کسی فیملی ممبر نے بھی ان کے لیے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ شہباز گل کے وکلا تھانے اور پولیس سے رابطے میں ہیں جن میں فیصل چوہدری اور علی بخاری ایڈووکیٹ نے پولیس سے رابطہ کیا اور وہ تھانہ کوہسار بھی آئے تھے البتہ شہباز گل کی اہلیہ اور بھائی سمیت کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی قیادت سمیت اسد عمر یا علی نواز میں سے کسی نے بھی شہباز گل کا حال پوچھنے کے لیے تھانے آنے کی زحمت نہ کی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…