ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان قومی اسمبلی کی 9نشستوں پرخود ضمنی الیکشن کیوں لڑ رہے ہیں؟تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بڑے مخمصے کا شکار ہے پارٹی کے اندر تقسیم ہے، پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار نہیں مل رہے، عمران خان نے اس کمزوری پر پردہ ڈالنے کیلئے 9نشستوں پر انتخاب لڑنے کا

فیصلہ کیا ہے، عمران خان واقعی جلد انتخابات چاہتے ہیں تو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل کردیں ، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملہ پر عمران خان یک ساتھ نہیں ہیں۔ نجی  ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے فارن ڈونرز ان سے پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، عمران خان کو غم ہے کہ پاکستان کیوں دوبارہ استحکام کی طرف گامزن ہوگیا ہے، فارن فنڈنگ کیس کے بعد قوم نے عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے ، یہ ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان بھارتیوں اور پاکستان دشمنوں سے پیسہ لیتے رہے، جھوٹ جھوٹ ہوتا ہے چاہے وہ حلف نامہ کی صورت میں ہو یا سرٹیفکیٹ کی صورت میں ہو، عمران خان پانچ سال غلط بیانی کرتے اور جھوٹے سرٹیفکیٹ دیتے رہے، عمران خان نے تیرہ سے زیادہ اکاؤنٹس چھپائے جن میں کروڑوں روپیہ باہر سے آتا تھا، پی ٹی آئی کے دفتر کے چپراسی اور آفس بوائے کے نام پر کروڑوں روپے آتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…