اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،ملک بوستان

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک محمد بوستان کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امپورٹ بل کا جو دعویٰ کیا تھا وہ سچ ثابت ہوا، ہمارا 2 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ کم ہوا ہے جو بہت بڑی رقم ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالرکے مقابلے میں روپے

کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہے، آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت 180 سے 190 روپے تک آسکتی ہے۔چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک محمدبوستان نے کہا کہ آرمی چیف نے بھی امریکا سے قرض کی اپیل کی جو کارگر ثابت ہوئی، اسی کو دیکھتے ہوئے امید ہوچلی، آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد ڈالر 200روپے سے بھی کم ہوسکتا ہے۔ ملک بوستان نے کہا کہ لوگوں کو پہلے خوف تھا کہ انتخابات ہوجائیں گے اور پتا نہیں کس کی حکومت ہوگی مگر اب یہ صورتحال ختم ہونے سے اسٹاک اور روپیہ بہتر ہوا ہے، جب ملک میں سیاسی عدم استحکام آیا، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں اپ سیٹ نے سب کو اپ سیٹ کردیا مگر اب یقین ہوچلا ہے اور لوگوں کو محسوس ہورہا ہے کہ فوری الیکشن نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تو سب کو یقین ہوگیا کہ فوری الیکشن کا کوئی امکان نہیں۔ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ڈالر روزانہ دو تین روپے گررہا ہے اور قسط ملنے کے بعد اب 180 سے 190 روپے تک آسکتا ہے جو اس کا لیول ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…