بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے، فائر پاور اور سائبر ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہیں، ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر

کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئی قائم کردہ آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ کیا، آرمی چیف نے سائبر ڈویژن اور آرمی سینٹر آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور کردار وقت کے ساتھ بدل رہا ہے، فائرپاور اور سائبر ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہیں۔آرمی چیف نے زور دیا کہ ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، نئی سائبر کمانڈ کو مرحلہ وار تینوں افواج کے ساتھ منسلک کردیا جائیگا، یہ کمانڈ قومی سطح پرنیشنل سائبر اقدامات میں ہم آہنگی کا بھی حصہ بنے گی، قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر آرمی سائبر کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سمیت دیگر اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے، فائر پاور اور سائبر ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگ میں نمایاں اہمیت اختیار کرچکی ہیں، ہمیں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…