پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار پرنااہلی کا خطرہ منڈلانے لگا ،سابق وزیر خزانہ بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 3  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، لندن ( این این آئی، آئی این پی) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت اسحاق ڈار کو بطور سینیٹر نااہل قرار دے۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کو اسحاق ڈار

کی نااہلی کے لیے درخواست دی ، چیئرمین سینٹ نے فیصلہ نہیں کیا جس پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا۔الیکشن کمیشن کو بار بار یاد ہانی کرائی گئی مگر اس پر فیصلہ نہیں ہوا ،عطا الحق قاسمی کیس میں اسحاق ڈارنے 4کروڑ ادا کرنے تھے جو نہیں کیے۔استدعا ہے عدالت اسحاق ڈار کو بطور سینیٹر نااہل قرار دے۔یاد رہے گزشتہ سال دسمبر میں الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔جس میں کہا گیا عطا ء الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹرقرار دے چکی ہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں جماعت متحد تھی، ہے اور رہے گی۔سابق وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت تباہ کرکے ملک کوچیلنجز میں جھونک کرگئی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف دورمیں مہنگائی 4فیصد، جی ڈی پی6 فیصداور شرح سود 5.25فیصد تھی جب کہ نوازشریف کی کامیابیوں کو عمران خان نے 43مہینوں میں نیست و نابود کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ملک کو مشکل حالات سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا اب بھی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…