عمران خان استعفیٰ دیکر پارٹی نظریاتی کارکنوں کے حوالے کریں، اکبر ایس بابر

2  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ کیس بالکل واضح ہے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کردی ہے

اور شوکاز نوٹس دے دیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ اس لیے سمجھتاہوں کہ وقت آگیا ہے کہ تحریک انصاف میں رجیم چینج ہو۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، اس بڑے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو اس کے نظریاتی کارکنان کے حوالے کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ کوئی وجہ نہیں کہ عمران خان استعفیٰ نہ دے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ حق و باطل کے درمیان تھی اور اس میں جیت سچائی کی ہوگی، فیصلہ جو بھی آئے اس حوالے سے ہم سپریم کورٹ میں بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں عمران خان آئوٹ ہوچکے ہیں اور اب یہ طے کرنا باقی ہے کہ وہ کلین بولڈ ہیں یا سلپ پر کیچ ہوئے۔اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ پوری توقع ہے کہ فیصلہ میرے حق میں آئے گا، 8 سال پہلے دو رکعت نفل پڑھے تھے اور آج بھی دو رکعت نفل پڑھ کر نکلا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے انصاف کی دعا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں یہاں تک پہنچنا بھی بہت بڑی بات ہے، میں آخری وقت تک لڑوں گا اور فتح پاکستان کی ہوگی انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے کیسز کے فیصلے سنائے تاکہ سیاسی جماعتوں میں شفافیت آسکے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ لڑنے کیلئے مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت نے کوئی فنڈنگ نہیں دی ہے میں نے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت موجودہ وزیر داخلہ کو خطوط لکھے تھے کہ ملازمین کے نام پر کھولے جانے والے بنک اکاونٹس کی تحقیقات کی جائیں مگر کسی نے بھی میرے خط کا جواب نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…