جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ، عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیاگیا

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ کیس بالکل واضح ہے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کردی ہے

اور شوکاز نوٹس دے دیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں انہوںنے کہاکہ اس لیے سمجھتاہوں کہ وقت آگیا ہے کہ تحریک انصاف میں رجیم چینج ہو۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، اس بڑے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو اس کے نظریاتی کارکنان کے حوالے کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ کوئی وجہ نہیں کہ عمران خان استعفیٰ نہ دے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ حق و باطل کے درمیان تھی اور اس میں جیت سچائی کی ہوگی، فیصلہ جو بھی آئے اس حوالے سے ہم سپریم کورٹ میں بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں عمران خان آئوٹ ہوچکے ہیں اور اب یہ طے کرنا باقی ہے کہ وہ کلین بولڈ ہیں یا سلپ پر کیچ ہوئے۔اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ پوری توقع ہے کہ فیصلہ میرے حق میں آئے گا، 8 سال پہلے دو رکعت نفل پڑھے تھے اور آج بھی دو رکعت نفل پڑھ کر نکلا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے انصاف کی دعا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں یہاں تک پہنچنا بھی بہت بڑی بات ہے، میں آخری وقت تک لڑوں گا اور فتح پاکستان کی ہوگی انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے کیسز کے فیصلے سنائے تاکہ سیاسی جماعتوں میں شفافیت آسکے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ لڑنے کیلئے مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت نے کوئی فنڈنگ نہیں دی ہے میں نے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت موجودہ وزیر داخلہ کو خطوط لکھے تھے کہ ملازمین کے نام پر کھولے جانے والے بنک اکاونٹس کی تحقیقات کی جائیں مگر کسی نے بھی میرے خط کا جواب نہیں دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…