پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب نوازشریف نے پاکستان واپسی سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب کی حالیہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ضمنی انتخابات میں ابھی سے پارٹی کو تیاریوں کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز کی مشاورت

سے تنظیمی تبدیلیاں بھی کی جائیں تا ہم انہوں نے اپنی وطن واپسی کے حوالے سے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا ۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے شرکت کی ،اجلاس میں پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں شکست کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،پارٹی رہنمائوں نے مہنگائی کو ضمنی الیکشن میں شکست کی اصل وجہ قرار دیدیا۔نواز شریف پارٹی رہنماؤں کوکارکنوں سے رابطے بڑھانے اورآئندہ ضمنی الیکشن میں کامیا بی کیلئے ابھی سے مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پارٹی فعال بنانے کیلئے مریم نواز کی مشاورت سے تنظیمی تبدیلیوں کی بھی ہدایت کردی ہے،اجلاس کے دوران ملک میں معاشی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مہنگائی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات کو بھی ناکافی قرار دے دیا ،اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی جس پرقائد ن لیگ نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال پر پریشان ہوں ،مہنگائی کی وجہ سے غریب طبقہ متاثر ہوا ہے ،وطن واپسی کیلئے بے چین ہوں جلد ہی کارکنوں کے درمیان موجود ہوں گا۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…