ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف کی امریکہ سے آئی ایم ایف قرض کے حصول میں مدد کی اپیل کام کرگئی ،بڑی خبر

datetime 30  جولائی  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی درخواست،آئی ایم ایف کا اجلاس 24 اگست کو متوقع ، بورڈ اجلاس میں رکے ہوئے پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل

قمر جاوید باجوہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو 4 ارب ڈالرز کے فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے پر راضی کرنے کے لیے امریکی مدد حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش میں توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا بورڈ 24 اگست 2022 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے اپنے اجلاس میں رکے ہوئے پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان کی درخواست پر غور کرے گا۔آئی ایم ایف نے یکم اگست 2022 سے پاکستان پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو 10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر بڑھانے کے لیے پیشگی کارروائی کی ہے۔یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جنوری 2023 اور اپریل 2023 سمیت رواں مالی سال کے آنے والے مہینوں میں پی ڈی ایل میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اگلے ہفتے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کریں گے اور پھر اسلام آباد کی درخواست آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے 7ویں اور 8ویں جائزے کی تکمیل اور 7 ارب ڈالرز کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 1.17 ارب ڈالرز کی قسط کے اجراء کے لیے بھیجی جائے گی۔عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ لیٹر آف انٹینٹ کے ذریعے تحریری طور پر آئی ایم ایف کے بورڈ کو تصدیق اور ضمانت دیں گے کہ دو طرفہ دوست رواں مالی سال کے لیے مالیاتی ضروریات پوری کریں گے۔پھر بورڈ کے اجلاس میں متعلقہ ملک کے ڈائریکٹر اپنے اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ وہ پاکستان کی مالی مدد کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…