پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

”نوازشریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات چیت شروع کردی” بڑا دعویٰ

datetime 28  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن)سابق وزیر اعظم  نوازشریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات چیت شروع کردی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی پارٹی قیادت سےقبل ازوقت انتخابات کےآپشن پربھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ نوازشریف پی ڈی ایم رہنماؤں اور شہباز شریف سے کئی بار قبل از وقت انتخابات اور

حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کرچکے ہیں تاہم آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر نے حکومت چھوڑنے کی مخالفت کی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا ہےکہ حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے رابطے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو بھی ٹیلی فون کیا ۔ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور عدالتی فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے وزیراعظم کو پنجاب میں متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے ۔علاوہ ازیں پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اندر تقسیم اور اختلافات میں شدت آنا شروع ہوگئی ہے اور پارٹی کے اندر غیر معمولی اہمیت کا حامل مریم نواز کا گروپ انہیں پارٹی کی چیئرپرسن بنانے کے لئے متحرک ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے نواز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ شہباز شریف حکومت چلا سکے نہ ہی پارٹی جبکہ حمزہ شہباز بھی پرفارم نہ کرسکے جس کی مثال پنجاب کے حالیہ ضمنی الیکشن میں بدترین شکست ہے۔

پارٹی رہنمائوں نے مزید مشورہ دیا کہ اگر حکومت اپنی مدت پوری کرتی ہے تو شہباز شریف حکومت چلاتے رہیں ،شہباز شریف سے پارٹی کے صدر کا عہدہ واپس لیکر مریم نواز کو چیئر پرسن بنایا جائے ،پارٹی رہنمائوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو فوری وطن واپس آنا چاہیے اور تمام معاملات کو خود ہینڈل کرنا چاہیے۔

اس وقت ملک اور پارٹی کو نواز شریف کی اشد ضرورت ہے ،اگر نواز شریف کچھ ماہ مزید لندن میں قیام کرتے ہیں تو تب تک مریم نواز کو پارٹی کا چیئرپرسن بنایا جائے اس سے اچھی چوائس کوئی نہیں ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا بلکہ ہم نے اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )والے پروپیگنڈہ کررہے ہیں، میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین 10،10 کروڑ میں فروخت ہوئے، اگرمجھے سپریم کورٹ بلا لیتا تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دیے گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…