سیاسی بحران سرکاری ملازمین کو مہنگا پڑنے لگا
لاہور(این این آئی )ملک میں موجودہ سیاسی بحران پنجاب کے سرکاری ملازمین کو مہنگا پڑنے لگا۔ پی ٹی آئی کی حکومت گئی اور مسلم لیگ ن کی حکومت آگئی ۔
اب پھر ضمنی الیکشن کے بعد موجودہ حکومت خطرے میں نظر آرہی ہے جس کے پیش نظر سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے اور ڈسپیریٹی الاؤنس کا نوٹیفکیشن نہ ہونے سے شدید پریشان ہیں۔
اسی صورتحال کے پیش نظر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سکولز ونگ اور ملازمین ایسوسی ایشن نے احتجاج کی کال دے دی ہے۔
صدر ایپکا سکولز ونگ امان اللہ کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر تین روز بعد احتجاج اور تالہ بندی کریں گے۔
ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر سید غضنفر عباس اور جنرل سیکرٹری ایپکا مہد زیدی نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیاہے۔