جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنڈی کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟ صحافی کے سوال پرپرویز خٹک کا دلچسپ جواب

datetime 21  جولائی  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے نمبر ان بلاک کرنے سے متعلق سوال کا مسکراتے ہوئے جواب دیا۔پارلیمنٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہ پنڈی کے ساتھ

تعلقات کیسے ہیں؟،جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تعلقات ٹھیک ٹھاک ہیں آپ فکر نہیں کریں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا نمبر ان بلاک ہوگئے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ۔پرویز خٹک سے سوال کیا گیا کہ کیا حالیہ دنوں میں پنڈی والوں سے کوئی ملاقات ہوئی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ میں آپ کو کیوں بتائوں؟۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان سے متعلق انکشاف کیا ہے جس میں شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان کو ایک ماہر علم نجوم نے بتایا کہ ان پر ایک بہت بڑا پتھرگرنے والا تھا لیکن عمران خان کوہٹا دیا گیا اور وہ پتھر شہباز شریف اور ان کی حکومت پر گرگیا۔شیخ رشید کے مطابق عمران خان نے یہ بات کور کمیٹی کے اجلاس میں بتائی تھی کہ ایک بڑے ماہر علم نجوم نے بتایا کہ پہاڑی سے بڑا پتھر آرہا تھا لیکن عمران کو ہٹادیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…