جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

75 سال بعد بھارتی خاتون کی راولپنڈی جنم بھومی آمد اہل محلہ کا شاندار استقبال،جذباتی مناظر، بھنگڑے

datetime 20  جولائی  2022 |

75 سال بعد بھارتی خاتون کی راولپنڈی جنم بھومی آمد

راولپنڈی(این این آئی)75 سالوں بعد سرحد پار سے 92 سالہ بھارتی خاتون آنکھوں میں نمی اور ڈھیروں یادیں لئے اپنی جنم بھومی راولپنڈی واپس پہنچ گئیں۔

تقسیم ہند کے وقت بھارت منتقل ہونے والی رینا ورما آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی خوشیاں منانے پاکستان میں اپنے آبائی گھر پہنچیں ہیں، جہاں ان کا اہل محلہ نے ڈھول کی تھاپ اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا۔

رینا ورما لوگوں کی محبت دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رینا ورما نے کہا کہ جو محبت اور اپنا پن چھوڑ کر گئی۔

اس سے زیادہ ملا ہے، وہ پاکستان آ کر بے حد خوش ہیں، جس گھر میں وہ رہتی تھیں ان کا بچپن گزرا، وہ آج بھی ویسا ہی ہے، اور انہیں اتنے سالوں بعد بھی وہی اپنا پن محسوس ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…