اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

صدر علوی کی عمران بیانیے سے متضاد اپیل، پورے ملک میں ہنگامہ مچ گیا

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلانٹک سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے اپنی جماعت پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے امریکا مخالف بیانیے سے متضاد اپیل کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی ڈاکٹرز اور کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ امریکا میں پاکستان کی لابنگ کریں ۔صحافی  کے سوال کہ ذاتی طور پر وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران کے امریکا مخالف بیانات کے برعکس اپیل کو جائز کیسے

سمجھتے ہیں؟ پر ہنگامہ ہوگیا اور صدر لاجواب ہوگئے۔ روزنامہ جنگ میں عظیم ایم میاں کی شائع خبر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر علوی امریکا میں پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم ’’اپنا‘‘ (A.P.P.N.A)کے سالانہ کنونشن کے دوران ’’اپنا‘‘ کے ایک ذیلی گروپ ’’سوشل فورم‘‘ سے آن لائن خطاب کررہے تھے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے امریکا کے پاکستانی ڈاکٹرز اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور پاکستان کے لئے امریکی نظام لابنگ کرنے کا مفید رول ادا کریں۔ انہوں نے غیرممالک میں آباد پاکستانیوں کے آبائی وطن پاکستان سے لگائو کی تعریف بھی کی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کے پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک آباد ہونے سے پیدا شدہ ’’برین ڈرین‘‘ ذکر بھی کیا۔آن لائن خطاب کے اختتام پر صدر سے سوال کے سیشن میں صدر مملکت کی آئینی حیثیت اور پی ٹی آئی سے وابستگی کا حوالہ دے کر سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اپنی تقاریراور بیانات امریکہ مخالف جذبات ابھار رہے ہیں اور اپنی حکومت کے خلاف امریکی سازش کا ذکر کرتے ہیں جس کے باعث امریکہ کے پاکستانیوں کو پاکستان کے لئے لابنگ کرنے میں مشکلات اور دیگر مسائل پیش آرہے ہیں جبکہ آپ پاکستانیوں کو لابنگ کی اپیل کررہے ہیں۔

صدر مملکت کی لابنگ کے لئے یہ اپیل عمران خان کی امریکہ مخالف تقاریر سے متصادم ہے۔ صدر مملکت اپنی آئینی حیثیت سے امریکہ کے پاکستانیوں سے یہ اپیل کررہے ہیں لیکن ذاتی طور پر وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران کے امریکہ مخالف بیانات کے برعکس اپیل کو جائز کیسے سمجھتے ہیں؟

عمران خان کے امریکہ مخالف بیانات اور پی ٹی آئی کی حمایت سے منتخب صدر مملکت کے بیان میں اس تضاد کی نشاندہی پر صدر عارف علوی کوئی جواب نہ دے سکے البتہ ہال میں موجود پی ٹی آئی کے چند حمایتیوں نے کھڑے ہوکر اعتراض اور شور و غل مچانا شروع کردیا۔ دیگر شرکاء نے سوال کو جائز، مناسب اور منطقی قرار دیا اور شور مچانے اور اعتراض کرنے والے ساتھیوں کے رویہ پر تنقید کی۔

’’اپنا‘‘ کے بعض سابق صدور عہدیداروں اور دیگر سرگرم ڈاکٹروں نے بھی اُن کے تحمل اور سوال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سوال تو صدر پاکستان سے تھا لیکن پی ٹی آئی کے حامیوں نے صدر مملکت کے لاجواب ہونے پر شور مچانے اور نعرے لگانے کا ذمہ اٹھا لیا۔

حالانکہ سوال کا تعلق صدر مملکت کی پاکستانیوں سے لابنگ کی اپیل اور عمران خان کے امریکی مخالف رویے کے تضاد سے امریکہ کے پاکستانیوں کے لئے پیدا ہونے والی مشکلات کے بارے میں تھا۔ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے بیرون پاکستان بھی پاکستانی کیمونٹی پاکستان کی داخلی سیاست کے اثرات سے کس قدر متاثر ہے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کے منتظمین سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس گروپ سے عمران خان نے آن لائن خطاب کرنا تھا لیکن پروگرام کے آغاز سے قبل اطلاع ملی کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ڈاکٹروں کے اس گروپ کے پروگرام ’’سوشل فورم‘‘ سے آئن لائن خطاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…