منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے لاہور میں واقع گھر پر چھاپہ

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ(آن لائن)فیڈمک میں جعلی کمپنی کے نام پر کروڑوں مالیت کے دو پلاٹ کم قیمت پر خریدنے کے الزام پر اینٹی کرپشن ٹیم کا فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اور اس کی والدہ بشریٰ خان کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپوں کا سلسلہ جاری،‘، گھر کے باہر عدالتی نوٹس چسپاں

کر دیا گیا‘ جبکہ سابق پنجاب حکومت اور فیڈمک کے سابق چیئرمین کی ملی بھگت سے فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی سمیت دیگر افراد کو 152پلاٹ فی ایکڑ83لاکھ روپے میں فروخت کئے جانے کا انکشاف، شہریوں اور صنعتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈمک میں فروخت ہونے والے تمام پلاٹ کی تحقیقات کی جائے آن لائن کے مطابق غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے پر سابق سی ای او رانا یوسف اور سابق سپیشل سیکرٹری اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد مقدمہ میں ملوث ہونے پر پہلے سے گرفتار ہیں جن کی ضمانتیں بھی عدالت سے خارج ہو چکی ہیں‘ یاد رہے کہ یکم جولائی 2022 کو تھانہ اینٹی کرپشن ریجن فیصل آباد میں شاہد سرور سب انسپکٹر کی مدعیت میں سابقہ وزیراعظم کی اہلیہ کی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی‘ اس کی والدہ بشریٰ خان اور فیڈمک کے دو سابقہ مذکورہ عہدیداران کے خلاف 60 کروڑ مالیت کے دو پلاٹ المعیز ڈیری اینڈ فوڈز کے نام پر 8 کروڑ 30 لاکھ کے عوض جعلی کمیٹی بنا کر الاٹ کروانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا‘ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اورنگزیب وڑائچ کی عدالت سے فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اور اس کی والدہ کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے بعد ان کی رہائش گاہ پر لاہور میں چھاپہ مارا گیا تھا جس میں کامیابی نہ ملنے کے بعد انہیں اشتہاری کروانے کیلئے کاروائی شروع کر دی گئی‘ پلاٹ الاٹ کرنے والے

کمیٹی کے دیگر تین ممبران کو بھی اینٹی کرپشن کی ٹیم نے طلب کر لیا جبکہ اس مقدمہ میں فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کے خاوند احسن جمیل گجر کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے کردار کے تعین کیلئے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ساہیانوالہ موٹروے انٹر چینج کے قریب انڈسٹریل اسٹیٹ ایم فور 4ہزار ایکڑ رقبے پر منصوبہ پر حکومت نے تقریبا357ارب کی سرکاری کرنی تھی جس میں چین کی 25سے زائد کمپنیا ں

بھی سرمایہ کاری کررہی تھی اور دس سال تمام صنعتوں ٹیکس سے استثنی قرار دیا گیا تھا، اورسابق حکومت اور فیڈمک کے چیئرمین کی ملی بھگت سے کمرشل پلاٹ فی ایکڑ 83 لاکھ روپے کے حساب سے ریٹ فکس کیا گیااور ریکارڈ کے مطابق اس ریٹ 83 لاکھ روپے کے حساب سے ہی پر فرح گوگی سمیت دیگر افراد کو مجموعی طور 152 پلاٹس تقیسم کئے گئے ہیں شہریوں اور صنعتکاروں نے مطالبہ وفاقی حکومت اور اعلیٰ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈمک میں فروخت ہونے والے تمام پلاٹ کی تحقیقات کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…