سینٹیاگو(این این آئی)چلی کے مچھیروں نے طوفان اور زلزلے کا پیغام لانیوالی طویل القامت مچھلی پکڑلی۔ چلی کے میڈیا کے مطابق چلی کے مچھیروں نے 16فٹ لمبی اوآر نامی مچھلی پکڑی ہے جو عموما سمندر کی گہرائیوں میں رہتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ مچھلی سطح سمندر پر نظر آنا شروع ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ زمین کی ٹیکٹونک پلیٹوں کی جگہیں تبدیل ہورہی ہیں جس سے طوفان اور زلزلے آنے کا عندیہ ملتاہے۔ واضح رہے کہ سائنس نے ابھی تک ایسے خیالات کی تصدیق نہیں کی ہے۔