جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال ہونے کے شواہد سامنے آگئے

datetime 14  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن، این این آئی)پنجاب کے ضمنی انتخابات میں خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال ہونے کے شواہد سامنے آگئے ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت نے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو انتخابی مہم کیلئے فرنٹیئرکانسٹیبلری (ایف سی) کے محافظ فراہم کردیے۔گزشتہ شب لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں پی ٹی آئی کے امیدوار نواز اعوان کی کارنر میٹنگ کے دوران

گرفتار مسلح شخص فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کا اہلکار نکلا۔اہلکار کا کہناہے کہ وہ مبینہ طور پر آئی جی ایف سی صلاح الدین محسود اور کے پی حکومت کی منظوری سے یہاں آیا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب پولیس نے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا تھا اور پانچ مسلح افراد کو گرفتار کیا تھا جبکہ پولیس نے 14نامزد اور100سے زائد نامعلوم کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، دوسری جانب پنجاب پولیس نے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر کے مطابق پنجاب کے 14 اضلاع میں 52 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران ضمنی انتخابات میں ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ 17 جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے صوبے کے 14 اضلاع میں3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے ،ہر حلقے میں ایمر جنسی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے 100 اہلکار ریزور کے طور پر موجود رہیں گے ۔

لاہور کے چار حلقوں میں 465 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیںلاہور میں اے کیٹیگری کے 122 جبکہ بی کییٹیگری کے 343 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں،لاہور میں سکیورٹی کیلئے 8 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران تعینات ہوںگے ۔ضمنی انتخابات کے حلقوں میں ٹریفک کی ہموار روانی یقینی بنانے کے لیے موثر پلان اپنایا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز پنجابانتخابی عمل کی مکمل مانیٹرنگ کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں سپیشل کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کاہ کہ ہوائی فائرنگ ، اسلحہ کی نمائش ، مسلح گارڈ رکھنے اور لڑائی جھگڑے سمیت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا،الیکشن سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔

سکیورٹی انتظامات کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنائی جارہی ہے ، پنجاب پولیس انتخابی عمل کے پر امن انعقاد میں صوبائی الیکشن کمیشن کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی ۔ ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ اور خفیہ اداروں کو ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کا خصوصی ٹاسک دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…