اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے بین الاقوامی فوڈ چین ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کرنے والے اہلِ خانہ نے احسن اقبال سے معذرت کرلی اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے اس سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آکر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس فیملی کے افراد نے پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کرچکا تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا ہے، باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔