بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے متعلق اہم خبر سامنے آ گئی

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پا گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی ہو سکتا ہے، اعلان کے بعد آئی ایم ایف بورڈ میں منظوری

کے لیے پیش کیا جائیگا۔آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی دو قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع ہے۔پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر چھٹے اور ساتویں جائزہ کی دو اقساط ملیں گی، واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے منتخب نمائندوں کے اثاثہ جات پبلک کرنے کے ساتھ ساتھ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے اثاثہ جات بھی پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر آنے سے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی رکی ہوئی فنانسنگ ملنا شروع ہو جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلد ہو جائے گا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (ایم ای ایف پی) جلد آئی ایم ایف کو بجھوایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…