سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) بھیرہ انٹرچینج پر میکڈونلڈز کی برانچ پر احسن اقبال کو دیکھ کر تحریک انصاف کی حامی خواتین نے چور چور کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ احسن اقبال نے جب ان خواتین سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ نعرے بازی کرتے ہوئے چلی گئیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ بھیرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک فیملی سے مڈ بھیڑ ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ فیملی بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر انہوں نے مکالمہ کرنے کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔احسن اقبال نے کہا کہ جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئے تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے گوگی پیرنی کا حساب دو۔