بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ژوب /کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے شہر ژوب کی تحصیل شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع پہاڑی سلسلے کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر شیرانی محتاب شاہ کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس اسلام آباد سے

کوئٹہ آرہی تھی جس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔سول ہسپتال ژوب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر نور الحق نے بتایا کہ ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال ژوب اور سول ہسپتال مغل کوٹ منتقل کی گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ بھی پھلسن کی وجہ سے پیش آیا ، ڈرائیور نے موڑ کاٹتے ہوئے بریک لگائی تو گاڑی بس پھسلن کے سبب سے گہری کھائی میں جاگری تھی۔حادثے کے مقام سے منظر عام پر آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس سڑک سے کافی گہرائی میں ایک کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے اموات کی تعداد زیادہ ہوئی۔امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ایک ریسکیو اہلکار کے مطابق بس کافی بلندی سے نیچے گری تھی اور حادثہ جس وقت پیش آیا اس وقت کسی حد تک اندھیرا تھا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بھی جائے مقام پر پہنچنے میں مشکلات پیش آئی تھیں۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو سڑک تک پہنچانے کا آپریشن کوئی پانچ گھنٹے تک جاری رہا تھا۔واضح رہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے میں بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی بھی آئی ہوئی ہے۔

سپر سدا پہار کمپنی کے مطابق بس میں سوار اکثریت طالب علموں اور افغان شہریوں کی تھی،طالب علم تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے سبب اپنے آبائی علاقوں کو جارہے تھے جبکہ افغان شہری واپس افغانستان جارہے تھے۔ دونوں ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کا تعلق صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی سے ہے۔

ژوب سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور الحق کے مطابق ان کے پاس کم از کم 11 زخمی افراد لائے گئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دانہ سر ژوب کے قریب مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس ضمن میں جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے ژوب انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو جائے حادثہ پر بھرپور امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ژوب ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کا علاج اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ژوب میں قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر بس سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر نے سے 22 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…