اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چودھری شجاعت سے اہم حکومتی اتحادی کی ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے گالم گلوچ اورالزامات کی سیاست کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے، چودھری شجاعت نے کہا کہ میرے بیٹے پر بے بنیاد سنگین الزامات لگائے گئے، آصف زرداری نے کہا کہ

پ بہت قابل احترام ہیں، ہمارا تعلق عشروں پر محیط ہے۔ سما ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سابق صدرآصف زرداری سے لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیرسالک حسین، شافع حسین اور وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ بھی تھے۔ چودھری شجاعت نے آصف زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے پر پیسے لینے کے بے بنیاد سنگین الزامات لگائے گئے، میں نے اپنے بچوں کی ایسی تربیت نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ملک وقوم کی مضبوطی اور بقاء کی سیاست کی۔ جس پر سابق صدرآصف زرداری نے چودھری شجاعت کو بے بنیاد الزامات پر تسلی دی اور کہا کہ آپ بہت قابل احترام شخصیت ہیں، ہمارا آپ سے تعلق عشروں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ پریشان نہیں ہوں سیاست میں الزامات لگتے رہتے ہیں، ہم پہلے کی طرح عوام کی خدمت کا سفر آگے بھی جاری رکھیں گے۔چودھری شجاعت اور آصف زرداری نے ملک میں گالم گلوچ اورالزامات کی سیاست کو ختم کرنے کا عزم کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…