جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ضمنی انتخابات، وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں وزیراعلی حمزہ شہباز، مریم نواز ،

خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، علیم خان، ملک احمد خان اور عطا تارڑ سمیت دیگر سینئر رہنماوں نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 17جولائی کو پنجاب کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لائحہ عمل بارے مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی رہنماوں کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیئے گئے، مریم نواز کو لاہور سمیت پنجاب بھر کے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی ۔خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور علیم خان کو لاہور کے چاروں حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نگرانی کی ہدایت دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز صرف انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے تاہم وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو تمام حلقوں میں پارٹی کے ناراض اراکین اور گروپوں سے رابطوں کی ہدایت بھی کی گئی ۔عید الاضحی کے بعد لیگی اراکین کو ضمنی انتخابات کے لئے زیادہ متحرک کرنے اور پولنگ کے دن کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…