ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان خودکشی کرنے کا وعدہ پورا کر لیتے تو ملک کی حالت یہ نہ ہوتی،فیصل کریم کنڈی

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان خودکشی کرنے کا وعدہ پورا کر لیتے تو ملک کے لئے یہ حالات نہ ہوتے۔

اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے معاہدے ہی ایسے کئے تھے جن کا خمیازہ آج ملک اور قوم بھگت رہے ہیں۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بھی عمران خان کے کئے ہوئے معاہدے ہیں،ہم نے مشکلات کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اور ہمیں پختہ یقین ہے کہ انشااللہ ملک کو مشکلات سے نکال کر قوم کے سامنے سرخرو ہوں گے، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ملک عالمی تنہائی سے نکل چکا ہے، اسد عمر کو معیشت اور شاہ محمود قریشی کے خارجہ امور پر بات کرتے ہوئے شرم نہیں آتی؟ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو پالتے ہوئے خیبرپختونخوا کی حکومت کنگال ہو چکی ہے کے پی کے عوام کا پیسہ عمران خان کے جلسوں پر خرچ ہو رہا ہے۔ی٤

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…