پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ یا تحریک انصاف،کون کس پر حاوی؟ پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم سامنے آ گئی

datetime 30  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)اگر سپریم کورٹ نے حکم امتناعی نہ دیا تو پنجاب کی پگ کا فیصلہ آج شام تک ہو جائے گا۔نمبر گیم کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اراکین کی کل تعداد 371 ہے، اور اس وقت،مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 165 تھی جو ایک منحرف رکن کے بعد

164 ہے،منحرف رکن فیصل نیازی نے اپنا استعفا سپیکر کو دیا جو الیکشن کمیشن نہیں بھجوایا گیا،پی پی کے 7،آزاد 4،راہ حق پارٹی کے 1 رکن ملا کر حکومتی اتحاد 176 پر کھڑا ہے،پی ٹی آئی اتحاد کے ارکان کی تعداد 183 تھی، 25 نکلنے کے بعد 158 رہ گئی ہے،مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ساتھ مجموعی تعداد 168 ہو گئی ہے،ایک آزاد رکن چودھری نثار نے کسی گروپ کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے،چودھری نثار کی غیر جانبداری اور فیصل نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد 2 ارکان گنتی میں شامل نہیں،حکومت سازی کیلئے 186 ارکان کی سادہ اکثریت کسی دھڑے کے پاس نہیں ہے،اس لئے دوبارہ الیکشن میں جس کے پاس عددی اکثریت ہو گی وہ ہی قائد ایوان منتخب ہو جائے گا۔سردست مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کو پی ٹی آئی اتحاد پر 8 ممبران کی برتری حاصل ہے، رن آف الیکشن میں حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ برقرار رہنے کا قوی امکان ہے،آئین کے آرٹیکل 130 سب کلاس 4 کے مطابق اگر دو امیدواروں میں سے کوئی ایک بھی مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکا تو ری پول ہو گا۔ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین حج پر یا ملک سے باہر ہیں،اس طرح پی ٹی آئی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر مزید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…