بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عاطف اسلم کی سپر ہٹ گانے کیساتھ بھارت میں واپسی

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاطف اسلم کی سپر ہٹ گانے کیساتھ بھارت میں واپسی

کراچی (این این آی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی اپنے نئے سپر ہٹ گانے رنگریزہ کے ساتھ بھارتی میوزک انڈسٹری

میں واپسی ہوگئی ہے۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی حکومت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے

لیکن عاطف اسلم، راحت فتح علی خان سمیت پاکستانی گلوکاروں کے چرچے آج بھی بھارت میں ہوتے نظر آرہے ہیں۔

اب عاطف اسلم نے بھارتی پنجابی فلم کیلئے اپنا نیا گانا ریکارڈ کروایا ہے جس کا عنوان رنگریزہ ہے جبکہ گانا پنجابی زبان میں گایا گیا ہے۔

یہ گانا گزشتہ روز ریلیز کیا گیا جس کے بعد بھارت میں موجود عاطف اسلم کے مداح خوشی سے نہال ہوگئے کیونکہ مداح بھارتی حکومت

کی پابندی کے بعد سے کافی مایوس تھے۔جیسے ہی گانا رنگریزہ ریلیز ہوا تو ہیش ٹیگ عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا اور اس وقت بھی ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ RangReza By Atif Aslam ٹرینڈ کررہا ہے۔

اس ٹریک کے بول ببو نے لکھے ہیں جبکہ موسیقی سنیپر نے دی ہے۔سوشل میڈیا پر پاک بھارت مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کے گانے کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…