منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

صنعتی و تجارتی تنظیموں نے و زیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے 13 شعبوں پر اعلان کردہ سپر ٹیکس کی مخالفت کر دی

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) ملک بھر کی صنعتی و تجارتی تنظیموں نے و زیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے 13 شعبوں پر اعلان کردہ سپر ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے اسے صنعت وتجارت کیلئے موت کا پھنداقرار دیا اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو

واپس لیا جائے,فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف منیر, مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا،نائب صدر حاجی محمد اصغر, جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد اور سینئر رہنما?ں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے 13 صنعتوں پر 10 فیصدسپر ٹیکس اور آمدنی پر1 سے4 فیصد ایڈیشنل ٹیکس لگانے کو بزنس کمیونٹی کیلئے ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے بصورت دیگر ملک میں بے روز گاری اور مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا،ملک کا چھوٹا تاجر تباہ ہو جائیگااورصنعتکار اپنی اپنی فیکٹریاں بند کرکے انکی چابیاںوزیر اعظم میاںشہباز شریف کے حوالے کرنے پر مجبور ہونگے۔فیصل آبادچیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف منیر, مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا,نائب صدر حاجی حاجی محمد اصغر اور دیگر نیحکومت کی طرف سے 15 کروڑ روپے سالانہ آمدنی پرایک فیصد،20 کروڑ روپے پر 2 فیصد، 25 کروڑ روپے پر 3 فیصداور30 کروڑ روپے سالانہ کمانے والوں پر 4 فیصدایڈیشنل ٹیکس عائد کرنے کے اعلان کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حکم نامے کا مقصدصنعت و تجارت کی ترقی کے آگے بند باندھنا ہے اس سے نہ صرف مہنگائی و پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا بلکہ اس فیصلہ سے صنعت و تجارت کیلئے شدید بحران کا خدشہ اور خود حکومت کیلئے مشکلات پیدا کریگا اس لئے صنعتوں پر 10 فیصدسپر ٹیکس اور آمدنی پر1 سے4 فیصد ایڈیشنل ٹیکس واپس لیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…