ملک میں بڑھتی مہنگائی ،نوازشریف نے قوم کو بڑی یقین دہانی کرادی

25  جون‬‮  2022

لندن( آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے تباہ حال پاکستان ہمیں دیا،تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ،انشاء اللہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں لندن میں ان سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،امیر مقام نے اہم پارٹی اور حکومتی امور پر نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا،دونوں رہنمائوں کے درمیان مسلم لیگ (ن) کو خیبر پختونخوامیں مزید متحرک اور فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا ،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں جب بھی اقتدار ملا ہے ملک بحران کا شکار ہوتا ہے ،2013 میں ملک دہشت گردی کا شکار تھا اور بجلی بحران شدید تھا لیکن ہم نے بہترین حکمت عملی کے تحت دونوں بحرانوں سے قوم کو نجات دلائی ،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے تباہ حال پاکستان ہمیں دیا ،تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیاگیا ہے ،اب بھی ہمیںاقتدار میں ملک کی معیشت تباہ حال ہے ،تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا،ملک کو اتحادیوں سے مل کر مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور پوری امید ہے کہ ہم اس بحران پر قابو پالیں گے ،سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں عوام کی تکالیف کا احساس ہے ،پٹرول اور بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں،اس وقت غریب عوام مشکل ترین حالا ت سے گزررہے ہیں ،ہم نے مشکل فیصلے کر لئے ہیں ،اللہ سے پوری امید ہے ملک معاشی بحران سے نکل آئیگا اور غریب عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…