منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی ہدایت پر افغا ن زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان سے لدے ٹرک خوست روانہ

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کی ہدایت پر افغا ن زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان سے لدے ٹرک خوست روانہ

اسلام آباد (آن لائن) افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان سے لدے ٹرک گزشتہ شب خوست روانہ ہو گئے ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر بھجوائے جانے والا امدادی سامان خوست میں افغان حکام کے حوالے کیاجائے گا ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب روانہ ہوا ۔

افغانستان بھجوائے جانے والے سامان میں خیمے، ترپالیں، کمبل اور ادویات شامل ہیں۔ امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کا قافلہ براستہ غلام خان کالے زنگ سے خوست پہنچے گا

جہاں یہ امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کیاجائے گا۔ وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام امدادی سامان کی روانگی اور افغان حکام کو حوالگی کے عمل میں اشتراک عمل کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان میں زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی طرف سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت امدادی سامان بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…