ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے بالآخر آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے 50ہزار سے ایک لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں پربھاری ٹیکس عائد

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف نے بجٹ 2022-23میں ایف بی آر کے ہدف پر نظرثانی کرنے اور اگلے مالی سال میں سرپلس محصولات حاصل کرنے اور اخراجات کو کم کرنے کے لیے وسیع تر معاہدے کو تیار کرلیا ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی

شائع خبر کے مطابق پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ کے عملے کے درمیان بجٹ 2022-23پر اتفاق رائے کے لیے خاطر خواہ پیش رفت ہوئی اور اب آئی ایم ایف مالیاتی اور اقتصادی پالیسیوں(ایم ای ایف پی) کا مسودہ جمعہ یا پیر کو شیئر کرے گا۔آئندہ چند دنوں میں آئی ایم ایف اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان مالیاتی اہداف کے طریقہ کار وضع کریں گے جن میں خالص بین الاقوامی ذخائر،خالص ملکی اثاثوں اور مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرناشامل ہے۔منگل کی رات وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے بجٹ کی تفصیلات کو حتمی شکل دیتے ہوئے خاطر خواہ پیش رفت کی، اب آئی ایم ایف کے ذریعے جلد ہی ایم ای ایف پی شیئر کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 50ہزار سے ایک لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں پر 1200 روپے ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے،حکومت نے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم ناکام رہی.آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ہدف 7004ارب روپے سے بڑھا کر 7442ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 152 ارب روپے کا ریونیو سرپلس حاصل کرنے کیلئے اخراجات کے ہدف پر نظر ثانی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…