پرویز مشرف کی وطن واپسی، استقبالیہ بینرز، پوسٹر، پینا فلیکس آویزاں

18  جون‬‮  2022

ملتان (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیئرمین ملک عمر عباس کی ہدایت پر قائد جنرل (ر) پرویز مشرف کی وطن واپسی کے سلسلے میں ملتان و گردونواح میں استقبالیہ بینرز، پوسٹر، پینا فلیکس آویزاں کردیئے گئے ملتان کے مختلف علاقوں کچہری، گھنٹہ گھر،

حسین آگاہی چوک سمیت دیگر علاقوں میں استقبالیہ بینرز، پینا فلیکس، پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں اور قائد پرویز مشرف کی وطن واپسی، صحت یابی، عمر دراز ی کے لئے بھی دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیئرمین ملک عمر عباس کا کہنا ہے کہ قائد جنرل (ر) پرویز مشرف نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی وخوشحالی، امن و امان کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا دہشت گردی کے خاتمے، ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات ایک کر دیا اب ان کی وطن واپسی کا فیصلہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے پوری قوم دعا گو ہے قائد پرویز مشرف کا پاکستان وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا اور استقبالی کیمپ بھی لگائے جائیں گے جہاں بھی قائد پرویز مشرف کی فلائٹ اترے گی ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں کا جم غفیر ان کا شاندار استقبال کرے گا اس سلسلے میں ان کی وطن واپسی کے لئے زور و شور سے استقبال کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ قائد پرویز مشرف کی وطن واپسی کے سلسلے میں ان کی سیکیورٹی اور طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ قائد پرویز مشرف کی قیادت میں آنے والے عام انتخابات میں اے پی ایم ایل بھرپور حصہ لے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…