ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں جنگلات کی آتشزدگی میں 20 فیصد لوگ ملوث نکلے ، اہم انکشافات

datetime 18  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں جنگلات و میدانی جھاڑیوں کو آگ لگنے کی رپورٹ محکمہ جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات نے جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 283 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے جن میں سے 70 فیصد سے زائدکی وجوہات

معلوم ناہوسکیں جب کہ 20 فیصد سے زائد آگ لگنے کے واقعات میں لوگ ملوث تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاں جنگلات کی اکثریت نجی یا قومی تھی وہاں آگ کی مجموعی شرح 60 فیصد سے زائد رہی ، ایک وجہ افواہ بھی تھی کہ سرکار جلنے والے جنگلات کی رقم دیتی ہے تاہم بڑھتا ہوا درجہ حرارت بھی آگ لگنے کی وجہ ہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ موسم سرما کی برف تقریباً ایک ماہ پہلے پگھلنا شروع ہوگئی جس سے جنگلات طویل عرصے تک خشک رہے، مارچ 2022 کے لیے قومی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم تھیں۔رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے واقعات میں 56 ایف آئی ا?ر درج ہیں جن میں 32 نامزد ملزمان ہیں جب کہ 25 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مستقبل کیلئے قدرتی حادثات سے نمٹنے والے جہاز کی خریداری کی جائے، اسی طرح ہائی رسک، میڈیم رسک اور کم خطرے والے علاقوں کی شناخت اورریسکیو 1122 کے خصوصی یونٹس کی ہائی رسک ایریاز تک رسائی بھی رپورٹ میں ضروری قرار دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…