سونا 1000روپے مزیدمہنگا
کراچی(این این آئی) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونامزید مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند یوں پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں14ڈالر فی اونس سونا کمی کے باوجود 1819ڈالرفی اونس ہو نے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگائی کی جانب گامزن رہا ۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1000روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ44ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا.
اسی طرح857روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ23ہزار457روپے ہو گئی ۔24قیراط چاندی کے بھائو20روپے بڑھ کر1560روپے فی تولہ ہوگئے۔