اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود نے الزام عائد کیا ہے کہ شہر کے ایک کار شوروم مالک نے ان کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی قیمتی گاڑی بغیر اصل کاغذات کے فروخت کر دی گئی جبکہ انہیں جعلی دستاویزات والی گاڑی تھما دی گئی۔تفصیلات کے مطابق صہیب مقصود نے بیان میں بتایا کہ ملتان میں ایک کار ڈیلر نے ان کی 1 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ان کی اجازت کے بغیر فروخت کر دی، حالانکہ گاڑی کے اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس ہیں۔ اس کے بدلے انہیں جعلی کاغذات والی گاڑی دی گئی اور 70 لاکھ روپے اضافی بھی وصول کیے گئے۔
انہوں نے حکومتِ پنجاب، وزیرِاعلیٰ محسن نقوی اور مریم نواز سے اپیل کی کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں تاکہ عوام کو ایسے دھوکے بازوں سے تحفظ مل سکے۔ صہیب مقصود نے کہا، “اگر ایک قومی کھلاڑی ہونے کے باوجود میرے ساتھ ایسا سلوک ہو سکتا ہے تو عام شہریوں کا کیا حال ہوگا؟ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔”کرکٹر کے مطابق آٹھ ماہ بعد انہیں لاہور کے ایک گھر میں اپنی وہی گاڑی نظر آئی۔ جب انہوں نے گھر کے مالک سے گاڑی واپس کرنے کو کہا تو اس نے جواب دیا کہ “یہ گاڑی میں نے پیسوں کے عوض خریدی ہے۔” صہیب نے سوال کیا کہ “اگر واقعی خریدی ہے تو کاغذات کہاں ہیں؟” مگر خریدار نے جواب دیا، “یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔”صہیب مقصود نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے قانونی کارروائی کی بات کی تو دوسرے شخص نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا، “کوئی پولیس والا بھی یہ گاڑی یہاں سے نہیں لے جا سکتا۔”انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے انہیں حیران کر دیا کہ کس طرح ایسے دھوکے باز لوگ معاشرے میں آزاد گھوم رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ ادارے فوری ایکشن لیں اور عوام کو ایسے فراڈیوں سے محفوظ بنائیں تاکہ قانون کی عمل داری یقینی ہو سکے۔
there is guy a showroom owner in multan who has a car showroom in multan who has done Big Fraud with me regarding my car worth 1.4 carore sold my car without documents documents are with me and in return gave me another car with fake Documents and got extra 70 lacs i request…
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) October 19, 2025