ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

پرویز مشرف کی ایسی حالت ہے کہ وہ سوری بھی نہیں بول سکتے: رانا ثنااللہ

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ پرویز مشرف کی ایسی حالت ہے کہ وہ سوری بھی نہیں بول سکتے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ نہیں ہوگا اور عمران خان اٹک پل سےآگے نہیں بڑھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اٹک پل پر ایسا شافی بندوبست کریں گے کہ اگرہم بھی مارچ لائے تو نہیں گزرسکیں گے۔

پرویز مشرف کی واپسی سےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہا کہ پرویز مشرف کی ایسی حالت ہے کہ وہ سوری بھی نہیں بول سکتے۔دوسری جانب  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاس پرویز مشرف کی واپسی کے فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا،عسکری قیادت نے پرویز مشرف کووطن واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا، مطلب پڑنے پرتمام آرمی چیفس کے آگے نواز شریف نے گھٹنے ٹیکے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے، عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی، اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔پرویز مشرف سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا، نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام آرمی چیفوں کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…