پرسنل انکم ٹیکس، ٹیکس شرح پر نظرثانی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر نے پرسنل انکم ٹیکس کے تحت سات سلیب کے ٹیکسوں کی شرح پر نظر ثانی کی ہے اور عملے کی سطح کے معاہدے کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ کو دور کرنے کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ تنخواہ دار طبقےکے لیے پی آئی ٹی سلیب سات پر برقرار رہیں گے لیکن ریٹ ایڈجسٹ کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شرح آئی ایم ایف کے ساتھ بھی شیئر کی گئی ہے تاکہ انہیں آئی ایم ایف کی ضروریات کے مطابق لایا جاسکے۔تاہم چیئرمین ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے کے مختلف انکم سلیبس کے لیے نظرثانی شدہ نرخوں کا انکشاف نہیں کیا۔