جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں،پرویز مشرف میرے لیے ایک تحریک ہیں،شعیب ملک

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں،پرویز مشرف میرے لیے ایک تحریک ہیں،شعیب ملک

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی صحتیابی کیلئے دعا کی

اور کہا ہے کہ پرویز مشرف میرے لیے ایک تحریک ہیں۔گزشتہ روز پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق کچھ خبریں سامنے آئیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں

تاہم اْن کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کردیا تھا۔شعیب ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پرویز مشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ

میرے دل میں آپ کے لیے بے پناہ عزت ہے، آپ ایک حقیقی رہنما ہیں اور آپ مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔شعیب ملک نے کہا کہ

آپ ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں۔انہوں نے سابق صدر کی صحتیابی کے لیے دْعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اللّہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے دْکھوں میں آسانی فرمائے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کے لیے دعائوں کی اپیل بھی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…