اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

پنجاب کی عوام کو بجلی پر 3 ماہ کیلئے سبسڈی دینے کی تیاریاں

datetime 11  جون‬‮  2022

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کی عوام کو بجلی پر 3 ماہ کیلئے سبسڈی دینے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے حکومت پنجاب کے احکامات پر محکمہ توانائی پنجاب نے پلان تیار کرلیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر

میں گھریلو صارفین کوبجلی کے بلوں میں سبسڈی کے لئے 15 ارب روپے بطور سبسڈی دئیے جائیں گے ،سبسڈی سے متوسط طبقے کے گھریلو صارفین فائدہ حاصل کرسکیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے گھریلو صارفین جن کی بجلی کی کھپت 200 یونٹ تک ہے صرف انہیں سبسڈی ملے گی ۔محکمہ توانائی نے بجلی پر سبسڈی اور ٹیرف سے متعلق مختلف سلیب حکومت کو پیش کردئیے ہیں۔دوسری جانب پنجاب کے بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے وفاق کی طرز پراضافے کی تجویزدی گئی ہے۔محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق پنجاب حکومت بھی وفاق کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے گی، پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے، اس حوالے سے ورکنگ بھی مکمل کر لی گئی۔علاوہ ازیں پنجاب کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ آج ( اتوار) کے روز مکمل ہونے کا امکان ہے،کابینہ میں20 ارکان کی شمولیت متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد، میاں مجتبیٰشجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر ، کرنل (ر)ایوب، یاور زمان، ملک تنویر اسلم، بلال یاسین ، سیف کھوکھر، ذکیہ شاہ نواز، منشا اللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ ،کرنل (ر)طارق، عظمی بخاری، کاظم علی پیرزادہ، ملک ندیم کامران، طاہر خلیل سندھو اور چودھری اقبال گجر کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔پیپلز پارٹی کے بھی مزید دو افراد کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کو کابینہ میں مزید 3 وزراء اور 2 مشیر مل سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…