جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مسافر وین کھائی میں گر گئی 18 افراد جاں بحق

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، اسلام آباد( آن لائن ، این این آئی ) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ، ژوب قومی شاہراہ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق (اپ ڈیٹ)جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اخترزئی ادوالہ کے مقام پر مسافر وین کھائی

میں جاگری جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق وین میں اب بھی متعدد افراد بری طرح سے پھنسے ہوئے ہیں جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لئے لیویز کا عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر قاسم کاکٹر کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین لورالائی سے ژوب جارہی تھی حادثہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقے کی وجہ سے میتوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ابتدائی طور پر 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے حادثے کے بعد قلعہ سیف اللہ کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت ، بلندی درجات کی دعا اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔صدر مملکت نے قلعہ سیف اللہ حادثے کے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ۔صدر مملکت نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…