منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان کا عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

datetime 6  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان کا عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

گزشتہ روز اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نور عالم خان نے عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کیا ہے

اور کہا کہ آرٹیکل 6 نہیں لگائیں گے تو وفاق کے خلاف آواز اٹھتی رہے گی، آئین کو جو پامال کرے اس کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔

نور عالم خان نے مزید کہا کہ ایسی کسی بھی قرار داد میں کسی کا نام نہیں ڈالنا چاہیے، اگر کسی نے کوئی ایسی حرکت کی ہے تو اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

نور عالم خان نے مزید کہا کہ آج بھی وزیر خزانہ ایوان میں نہیں ہیں، بجلی اور گیس روز مہنگی ہو رہی ہے، اگر آئی ایم ایف کا معاہدہ پچھلی حکومت نے کیا تھا تو یہاں پر لائیں، آٹے کا تھیلا 1600 روپے کا ہوگیا ہے، پیٹرول 210 روپے کا ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…