بنگلہ دیشی لڑکی تیرتے ہوئے اپنے عاشق کے پاس بھارت پہنچ گئی
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی لڑکے کے عشق میں مبتلا 22 سالہ بنگلادیشی لڑکی دریا پار کر کے اپنے عاشق سے جا ملی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘ 22 سالہ بنگلادیشی لڑکی کرشنا منڈل نے اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے پہلے خطرناک جنگل عبور کیا،
بعد ازاں دریا میں تیرتے ہوئے بھارت پہنچ گئی۔رپورٹس کے مطابق اس نوجوان لڑکی نے مسلسل ایک گھنٹے تیر کر یہ خطرناک فاصلہ طے کیا اور بھارتی ریاست مغربی بنگال پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی اور لڑکے کی محبت سوشل میڈیا سائٹ فیس بْک پر پروان چڑھی تھی، عشق میں مبتلا اب یہ جوڑا کلکتہ میں کورٹ میرج کر چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشنا نے اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے یہ انتہائی قدم پاس پاسپورٹ نہ ہونے کے سبب اٹھایا تھا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس خبر کے وائرل ہونے
کے نتیجے میں بھارتی پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر لڑکی کرشنا منڈل کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جَلد ہی بنگلا دیش کے ہائی کمیشن کے سپرد کر دیا جائے گا۔