اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

تندور مالکان نے نان اور روٹی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) لاہور میں تندرو مالکان نے نان کی قیمت میں 5 سے 8 روپے اورروٹی کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں تندرو مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں از خود اضافہ کردیا، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خود ساختہ اضافے

کو نہ روکا جا سکا، نان کی قیمت میں 5 سے 8 روپے تک اضافہ کر دیا گیا جبکہ روٹی کی قیمت میں 2 روپے ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہر کے 10 ہزار تندروں پر از خود نئی قیمتوں پر نان روٹی بیچی جا رہی ہے، انارکلی، لکشمی ،بیڈن روڈ، اندروں شہر میں روٹی 12 روپے اور نان 18روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، پوش علاقوں جوہر ٹان، ٹاون شپ، فیصل ٹاون، گلبرگ میں نان روٹی کی قیمتوں میں بھی از خود اضافہ کردیا گیا۔واضح رہے کہ سرکاری سطح پر روٹی کی قیمت 10 روپے جبکہ نان کی قیمت 12 روپے ہے جبکہ روٹی 2 روپے ازخود اضافے کے ساتھ 12 اور نان 8 روپے اضافے کے ساتھ 18 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 3900 روپے سے بڑھ کر ازخود 6500 روپے ہو گئی، ہم کس طرح مہنگا آٹا لیکر سستی روٹی بیچ سکتے ہیں۔دوسری جانب روٹی نان کی از خود قیمتوں میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے گندم ،اٹآ ،چینی، گھی اور اب نان، روٹی بھی مہنگی کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…