اسلام آباد (این این آئی)ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پھر مزید وقت مانگ لیا ہے، پی ٹی آئی نے اکاؤنٹس چھپانیکا اعتراف کر لیا۔اکبر ایس بابر نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں کہا گیا کہ
اکاؤنٹس کھولے گئے لیکن ہمارے علم میں نہیں تھے، ان اکاؤنٹس میں پیسے کس نے بھیجے؟ یہ لوگ کیس کو مزید لٹکانا چاہتے ہیں، عمران خان سے لاڈلے کا سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ وکیل نے یہ کہا کہ کل بتائیں گے کہ مزید کتنا وقت چاہیے، اس وکیل نے کہا تھا کہ ہمیں تین دن چاہئیں، اس کے بعد وکیل نے کہا کہ میں سوئٹزرلینڈ جا رہا ہوں، کیس کو زیر التواء کرنے کی انتہا ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پی ٹی آئی نے بہانہ بنایا کہ تمام جماعتوں کو اکٹھا سنا جائے، عوام سے کیوں چھپایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اکاؤنٹس چھپائے، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے غلط بیانی سے کام لیا جاتا رہا ہے۔اکبر ایس بابر نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جھوٹ پر جھوٹ بولا گیا، جن لوگوں نے اکاؤنٹس کھولے ان کو کیا سزا دی گئی۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان جہاد کی بات کر کے پشاور میں چھپے ہوئے ہیں، یہ پشتونوں کو استعمال کرنا چاہتا ہے، پشتون اور پاکستانی لانگ مارچ میں نہیں نکلے۔اکبر ایس بابر نے کہاکہ عمران خان سے لاڈلے کا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے، عمران خان کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال میں لارہے ہیں۔