ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم ممی ڈیڈی پارٹی نہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کھل کر بول پڑیں

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ72 سالہ زندگی میں ایسی بربریت پہلے کبھی نہیں دیکھی،ڈی چوک میں 34 ہزار شیل فیملیز پر چلائے گئے،جس طریقے سے ڈنڈے برسائے گئے وہ سب کے سامنے ہے،کونسے گلو بٹ تھے جو ہم پر ڈنڈے برسارہے تھے،

ہماری کہیں شنوائی نہیں ہوئی الٹا ہمارے اوپر ایف آئی آر درج کی گئی،مرد پولیس ہاتھ نہیں لگا سکتا لیکن یہ ہمیں کھینچتے رہے،ہماری ایم پی اے راشدہ کے گھرگھسے انہیں گھسیٹا،رانا ثنا اللہ جو قاتل ہے جس کے سر ماڈل ٹائون سانحہ بھی ہے،ہم ممی ڈیڈی پارٹی نہیں ہیں ہم نے بتا دیا کہ ہم لڑنا جانتے ہیں،سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ ہم پر جو ظلم کیا گیا اس پر سوموٹو لیں،اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ تحریک انصاف کو دینا تھا ان سے ان کا حق بھی ختم کردیا،ای وی ایم مشینوں پر الیکشن کو بھی ختم کردیا گیا،الیکٹرانک ووٹنگ پر تو ایک ووٹ پڑگیا تو بدلہ نہیں جاسکتا ،امریکہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گا کہ پاکستان آزاد ملک ہو۔ ان خیالات کااظہارڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ اگر میڈیا کے کیمرے نہ لگے ہوتے تو شاید مار کٹائی قتل و غارت میں تبدیل کردیتے،ماڈل ٹائون میں نہتے لوگوں پر گولیاں مارنے والے لوگ بھی یہی تھے،ہمارے مشکل حالات میں میڈیا نے ہمارا ساتھ دیا،اللہ تعالی نے ہمیں موقع دیا ہے کہ فاشسٹ اور امپورٹڈ حکومت کا چہرہ دکھایا۔انہوںنے کہاکہ 72 سالہ زندگی میں ایسی بربریت پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ڈی چوک میں 34 ہزار شیل فیملیز پر چلائے گئے،جس طریقے سے ڈنڈے برسائے گئے وہ سب کے سامنے ہے،کونسے گلو بٹ تھے جو ہم پر ڈنڈے برسارہے تھے،ہماری کہیں شنوائی نہیں ہوئی الٹا ہمارے اوپر ایف آئی آر درج کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ مرد پولیس ہاتھ نہیں لگا سکتا لیکن یہ ہمیں کھینچتے رہے،ہماری ایم پی اے راشدہ کے گھرگھسے انہیں گھسیٹا،رانا ثنا اللہ جو قاتل ہے جس کے سر ماڈل ٹائون سانحہ بھی ہے،رانا ثنا اللہ ہمارے سامنے آئیں تو ہم نے پکڑ نہ لیا تو کہنا،کسی بزرگی، کسی خاتون کسی بچے کا کوئی احساس نہیں ہوا،فیصل شہید کی بیوی بتا رہی تھی کہ جائے نماز سے اسے کھینچا،ہم ممی ڈیڈی پارٹی نہیں ہیں ہم نے بتا دیا کہ ہم لڑنا جانتے ہیں،مجھے افسوس ہوتا ہے

کہ ملک ان لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز کہتی ہے لوگوں کے بچوں کو مروا رہے ہیں،میری بیٹی میری بہن بھی میری گاڑی میں موجود تھیں،تمہاری آل اولاد اور بھائی لندن میں بیٹھے ہیں۔سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ ہم پر جو ظلم کیا گیا اس پر سوموٹو لیں۔پولیس نے جو گنڈا گردی کی لوگوں کو مارا پیٹا ہمارا ورکر پل سے نیچے پھینکا۔ہمارا لیڈر عمران خان ہے انہوں نے جرت مندانہ فیصلہ کیااگر واپسی کا فیصلہ نہ کرتے تو تصادم ہوتایہ پولیس بھی ہماری اپنی پولیس ہے ہم اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کا موقف اور بیانیہ بھی قبول ہوگیا ہے،یہ گھس پیٹیے اپنے آپ کو بچانے کے لیے نیب قوانین میں ترمیم کی، مریم نے کہا تھا کہ میری لندن کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں،اب ایک بلین کے اثاثے جو ظاہر کیے گئے وہ کہاں سے آئے،نیب کا چیئرمین اپنی مرضی کا لگانے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ فواد حسن فواد جو خود نیب میں کیسز میں تھا اسے چیئرمین بنانا چاہتا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ تحریک انصاف کو دینا تھا ان سے ان کا حق بھی ختم کردیا،ای وی ایم مشینوں پر الیکشن کو بھی ختم کردیا گیا،الیکٹرانک ووٹنگ پر تو ایک ووٹ پڑگیا تو بدلہ نہیں جاسکتا ۔امریکہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گا کہ پاکستان آزاد ملک ہو۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…