نوازشریف کا پاکستان واپسی سے متعلق بڑا اعلان، کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا

31  مئی‬‮  2022

ننکانہ صاحب(این این آئی)لندن میں میاں محمد نواز شریف سے ثاقب برجیس طاہر کی ملاقات۔میاں نواز شریف نے ثاقب برجیس طاہر سے چوہدری محمد برجیس طاہر کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات اور پارٹی کیلئے عملی طور پر فعال و مؤثر عملی

اقدامات کرنے پر انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے حلقہ این اے117کے مسلم لیگ(ن)کے عہدیداران و کارکنان کے حوالے سے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے سابقہ ادوار حکومت چاہے وہ آئین شکن ڈکٹیٹر پرویز مشرف ہو یا سلیکٹڈ عمران نیازی کا دور حکومت پارٹی کیساتھ جوانمردی اور ہر ایک رکن نے جس طرح وفاداری نبھائی اس پر تمام لوگوں کا تہہ دل سے مشکور ہیں میاں نواز شریف نے کہا کہ بہت جلد ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد وطن واپسی پر اپنے دوسرے گھر سانگلہ ہل میں آکر عوام سے ملاقات اور جلسہ عام سے خطاب کروں گا۔آخر میں میاں محمد نواز شریف نے سانگلہ ہل، شاہکوٹ، واربرٹن، چکوک اور سابقہ، حلقہ انتخاب این اے117کی عوام کو خصوصی محبت اور پیار سے بھرا سلام بھیجتے ہوئے اپنے اور ملک و قوم کیلئے خصوصی دعا کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بفضل خدا گزشتہ دور حکومت میں جسطرح اس علاقے کی ترقی کو نظرانداز کیا گیا اور بنیادی حقوق کی فراہمی سے دور رکھا ان تمام محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے اس علاقے میں ایک مرتبہ پھر سے ترقی کا سفر جہاں سے جبراً روکا گیا تھا اسکو دوبارہ جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…