اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

” تحریک انصاف کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال اس نہج پر پہنچی“ فواد چوہدری نے اعتراف کرلیا

datetime 29  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنڈ دادنخان ٗ اسلام آباد (آئی این پی ٗ این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اور شریف چلائیں گے؟

کیا اگلی 4 دہائیاں بھی ضائع کر دی جائیں؟۔ فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کر جانا چاہیں گے؟ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں، لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کرپٹ شریفوں کی جھوٹی اولاد موروثی سیاست کی سیاہ نشانیاں ہیں۔ ایک بیان میں فرخ حبیب نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 6 دن کی مہلت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے اقتدار کے حصول کا واحد مقصد مقصود چپڑاسیوں کو قانون کی گرفت سے بچانا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مارچ کی کامیابی کی بڑی نشانی کیا ہوسکتی ہے کہ مریم نواز کے بڑوں کی ‘کانپیں ٹانگتی’ رہیں۔انہوںنے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کو خود داری و آزادی مانگنے کی سزا دینے کی کوشش ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ چپڑاسیوں اور بھکاریوں کی حکومت اپنے انجام سے دوچار ہے، 6 دن کی مہلت میں انتخابات کا اعلان کیا تو سیاسی اعتبار سے نشان عبرت بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کا حصول ہی منزل ہے، کسی طور اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…