اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خدا حافظ تم تینوں کو اللہ پوچھے گا

datetime 28  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی سابق اہلیہ بشری اقبال اور طوبہ سمیت دانیہ شاہ کیلئے پیغام جاری کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک خصوصی سٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنی سابقہ بیویوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔

عامر لیاقت نے اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری میں لکھا کہ تم تینوں سے تو واللہ اللہ پوچھے گا، ہمیشہ کیلئے اللہ حافظ۔ساتھ ہی عامر لیاقت نے ان ہی تصاویر پر مشتمل ویڈیو پوسٹ بھی شیئر کی جس پر طویل کیپشن درج تھا۔سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے اور عامر لیاقت پر سخت تنقید کی۔ایک صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت کو طبی امداد کی ضرورت ہے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت محض سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کیلئے اس قسم کی حرکات کررہے ہیں۔پلوشہ نامی صارف نے کہا کہ میں مسلمان ہونے کی حیثیت سے عامر لیاقت کیلئے دعا گو ہوں کہ انہیں سکون نصیب ہو، آمین۔یاد رہے کہ تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کے بعد سے اب تک عامر لیاقت حسین خبروں میں ہیں اور ساتھ ہی اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…